قانون کی حکمرانی ہمارے اوپرریاست کی ذمہ داری ہے:ڈی پی اورحیم یارخان

Muhammad Dastagir 27 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے) ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا ہے کہ ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ او جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے بھر پور کارروائیاں عمل میں لائیں‘ امن و امان کو برقرار رکھنے اور قانون کی حکمرانی قائم رکھنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی، صدر،صادق آباد اور خان پور سرکل کے ایس ڈی پی اوز ڈی ایس پیز جاوید اختر جتوئی‘ رانا اکمل رسول نادر‘ اے ایس پیز محمد آصف‘ سلیم شاہ اور مذکورہ سرکلز کے ایس ایچ اوز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال اور عزت و آبروکا تحفظ‘ امن و امان کو برقرار رکھنا اور قانون کی حکمرانی قائم رکھنے کے لیے ہمارے اوپر ریاست کی بھاری ذمہ داری عائد ہے جس کے لیے ہر فرد کو اپنے حصے کا مکمل کام کرنا اور اپنے ماتحت کام کرنے والے سٹاف کو گائیڈ کرنا اور ان کی سمت درست رکھنا انتہائی اہمیت کے حامل امور ہیں اس لیے سب آفیسرز اپنے اپنے سرکلز اور تھانہ جات کے علاقوں کے ذمہ دار ہونے کے ناطے اپنے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں یکتا رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں۔