ڈی ایس پی چوہدری اصغرکورس پرسہالہ روانہ،ڈی پی اورحیم یارخان نے شیلڈدی

Muhammad Dastagir 27 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے)ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری محمد اصغر پروموشن کورس پر پولیس کالج سہالہ روانہ‘ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے ڈی ایس پی جاوید اختر جتوئی کے ہمراہ شیلڈ دی۔ ضلع رحیم یارخان میں بطور ڈی ایس پی ٹریفک تعینات ہونے والے چوہدری محمد اصغر محکمانہ پروموشن کورس کے لیے سلیکٹ ہونے پر گزشتہ روز اجازت حاصل کرنے کے لیے ڈی پی او اسد سرفراز خان کے پاس گئے جہاں پر انہوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی جاوید اختر جتوئی کے ہمراہ یاد گاری شیلڈ پیش کی‘ ڈی ایس پی چوہدری محمد اصغر ٹریفک پولیس رحیم یارخان کا چارج چھوڑ کر کورس کے لیے روانہ ہوگئے۔