27 فروری بھارت کو 1965ء کی طرح یاد رہے گا:چوہدری مقصوداحمد

Muhammad Dastagir 27 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے)چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے ایگزیکٹوممبرچوہدری مقصوداحمدنے کہاہے کہ 27 فروری کا دن بھارت کو 1965ء کی طرح ہمیشہ یاد رہے گا جب بالا کوٹ میں جھوٹی سرجیکل سٹرائیک کا جواب پاکستان نے بھارت کے دو طیارے گرا کراور ابھی نندن کو گرفتار کرکے دیا اور دنیا کویہ پیغام دیا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سرپرائزڈے کے حوالے سے اپنے بیان میں چوہدری مقصوداحمدنے کہاکہ اگرکسی دشمن نے بھی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو پاکستان اس کی آنکھیں نکال کر رکھ دیگا‘بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس کرکے پاکستان نے دنیا کو یہ پیغام بھی دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اس خواہش کو کمزوری سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ 27 فروری کا دن بھارت کبھی نہیں بھول پائے گا یہی وجہ ہے کہ دو روز قبل بھارت کے فوجی افسران نے ہارٹ لائن پر رابطہ کرکے امن کی بات کی جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ بھارت جان چکا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں‘ذرا سی غلطی بھارت کو نیست و نابود کرسکتی ہے۔