رحیم یار خان میں مزید 2 نئے یوٹیلیٹی سٹورز کاافتتاح

Muhammad Dastagir 27 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے) رحیم یار خان میں مزید 2 نئے یوٹیلیٹی سٹورز کاافتتاح کردیاگیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز زونل منیجر یوٹیلیٹی کارپوریشن سکھر ریجن جاوید مشتاق نے سکول بازار اور سبزی منڈی میں نئے یوٹیلیٹی سٹورز کاافتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت یوٹیلیٹی کارپوریشن کو عوام کے لیے ریکارڈ سبسڈی فراہم کررہی ہے اور آٹا‘ چینی سمیت بنیادی اشیائے روزمرہ تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز کی کارکردگی مانیٹر کی جارہی ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کاسامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ ایک سال کے دوران ضلع رحیم یار خان میں 8 نئے یوٹیلیٹی سٹورز بنادیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر ریجنل منیجر عدنان صدیقی‘ ویئر ہاؤس انچارج سجاداحمدالماس سمیت ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ بعدازاں زونل منیجر جاوید مشتاق نے یوٹیلیٹی سٹورز کاتفصیلی جائزہ بھی لیا اور تمام اشیائے روزمرہ کی دستیابی کو چیک کیا۔ یوٹیلیٹی سٹورعملہ نے زونل منیجر کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔