رحیم یارخان میں کوروناکاپھیلائوجاری،مزید21کیسز

Muhammad Dastagir 27 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے)کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔لیڈی ڈاکٹر‘بچوں‘خواتین سمیت 21افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ایکٹو کیسز کی تعداد212جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد2341تک جا پہنچی۔تفصیل کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لیڈی ڈاکٹر‘دو بچوں اور خواتین سمیت 21افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 33سالہ مہک فہد‘55سالہ روبینہ خلیل‘45سالہ شائستہ‘50سالہ مصرت سلطانہ‘40سالہ نازیہ‘ 27 سالہ ڈاکٹر بشریٰ‘13سالہ عمائمہ‘50سالہ منیراں‘36سالہ حمیرا اسلم‘13سالہ زنیر ساجد‘33سالہ وقاص دستگیر‘43سالہ رانا واحد راؤف‘ 34سالہ محمد سلیم سہیل‘32سال سکندر‘35سالہ مبین واحد‘45سالہ طاہر حنیف‘45سالہ عبدالطیف‘52سالہ محمد آصف‘19سالہ خورشیدعلی‘58سالہ لیاقت علی اور 64سالہ محمد اقبال شامل ہیں جنہیں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کردی‘محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مریضوں کو ایس او پیز کے تحت گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا‘محکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد شمار کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد2341 جبکہ ایکٹو مریضوں کی تعداد212بتائی جاتی ہے۔