راجن پور،151ملین کے 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

Muhammad Dastagir 26 Feb, 2021 علاقائی

راجن پور ( کلیم برار سے)ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ خوشحالی کو عام کرنے اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے پنجاب حکومت مسلسل محنت ،جدوجہد اور اعلیٰ منصوبہ بندی کے ذریعے منظم اور جامع میکنزم کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے ۔پسماندہ طبقات کو ان کی دہلیز پر ثمرات پہنچانا حکومت پنجاب کا مطمع نظر ہے ۔یہ باتیں انہوں نے ترقیاتی سکیموں کی منظوری بارے منعقدہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ /ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد بلوچ ،ایکسین پبلک ہیلتھ،ایکسین بلڈنگ ،ایکسین ہائی وے اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں مختلف 10ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ۔ جن کی لاگت 151.559ملین روپے ہے ۔یہ ترقیاتی سکیمیں بلڈنگ ،میٹھے پانی کی فراہمی ،روڈ اور سیوریج کی ہیں ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنراحمر نائیک نے کہا کہ یکم مارچ سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران چار ماہ سے پانچ سال تک کی عمر کے 1لاکھ 1ہزار بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے ٹیکے لگائے جائیں گے ۔مہم کے دوران کوئی بچہ ٹیکے لگنے سے رہ نہ جائے ۔یہ باتیں انہوں نے پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ،یونیسیف کے نمائندہ محمد اسماعیل،صاحبزادہ جلیل الرحمان صدیقی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔