انصاف ویلفیئرونگ کے ضلعی صد رانا جاویدخاں کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

Muhammad Dastagir 26 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے)انصاف ویلفیئرونگ کے ضلعی صدرولینڈچک نمبر85پی رانامحمدجاویدخاں کی والدہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے جامعہ مسجدمیں قرآن خوانی ہوئی جس میں پیرسیدصادق رسول شاہ بخاری(کوٹ مٹھن) نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیرسیدصادق رسول شاہ اورقاری منظوراحمدسعیدی نے کہاکہ اپنی دنیاوآخرت کوسنوارنے کے لیے ماں باپ کی خدمت کریں۔ تقریب میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمدشفیق‘ وقارعلی سندھو‘ سی ای اوایجوکیشن رانانویداختر‘ رانامحمدخاں‘ رانافیض رسول‘ میاں خالدشاہین‘ رانامحمدشاہد‘ رانامسعودمجیدخاں‘ راناناصرمحمودخاں‘ رانامحمودالحسن خاں‘ سابق ایم پی اے چوہدری محمودالحسن چیمہ سمیت ہزاروں معززین علاقہ اورہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی نے شرکت کی ۔