ڈیرہ:راستے کے تنازع پروڈیرے کے کارندوں کامحنت کش خاندان پرانسانیت سوزظلم،پولیس ساتھ مل گئی

Muhammad Dastagir 26 Feb, 2021 علاقائی

ڈیرہ غازی خان(ملک شاہداعوان سے) راستے کے تنازع پروڈیرے کے کارندوں نے محنت کش خاندان پرانسانیت سوزظلم کانشانہ بنادیا۔راستے کے تنازع پر سیاسی وڈیرے کے مبینہ حکم پر کارندوں نےغریب محنت کش ریڑھی والے ،خواتین، بچوں پر ڈنڈوں سوٹوں کا آزادانہ استعمال کرکےلہولہان کردیا۔پولیس بی ایم پی تھانہ سخی سرورنے مظلوم کاساتھ دینے کے بجائے وڈیرے کے مبینہ حکم پرالٹا مظلوموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔غریب انصاف کی خاطر در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔