ناقص تفتیش،کرپشن پردوپولیس افسرنوکری سے فارغ

Muhammad Dastagir 26 Feb, 2021 علاقائی

ڈیرہ غازی خان(ملک شاہداعوان سے) آر پی او فیصل رانا نے ناقص تفتیش اور کرپشن کی شکایات ثابت ہونے پر ایک سب انسپکٹر اور ایک اے ایس آئی کو ملازمت سے برخاست کر دیا،انہوں نے کہا کہ لالچ اور دباؤ کے تحت گناہ گار کو بے گناہ اور بے گناہ کو گناہگار کرنے والوں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں،محکمہ میں انصاف ہی عوام کو انصاف کی فراہمی کا حقیقی ترازو ہے،آر پی او نے اپنے محکمانہ اردل روم می 31 اپیلیں سنیں جن میں سے 9 خارج،5 پینڈنگ اور 17 منظور کر لی گئیں۔