پولیس بھرتی میں میرٹ کویقینی بنا ئینگے:ڈی پی اورحیم یارخان

Muhammad Dastagir 26 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے) ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا ہے کہ پولیس میں بھرتی کے لیے بڑی تعداد میں نوجوانوں کا آنا خوش آئند ہے‘ بھرتی میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے گئے ہیں‘ امیدواروں کی سکیورٹی کورونا ایس او پیز کو یقینی بنایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس کانسٹیبل ضلعی پولیس‘ پی ایچ پی اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے امیدواروں کی دوڑ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہرایونٹ کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ کی جا رہی ہے تاکہ کوئی اعتراض اٹھائے تو اسے دور کیا جا سکے۔ اس موقع انہوں نے دوڑ کی نگرانی کی ان کے ہمراہ ایس پی مسٹر ارسلان‘ ایس ڈی پی اوز‘ ایس ایچ اوز‘ ایلیٹ فورس اور کلیریکل سٹاف نے فرائض سر انجام دئیے۔