گھریلوجھگڑوں پرشادی شدہ خاتون کی خودکشی،قتل کیاگیا:والدین

Muhammad Dastagir 26 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یار خان (نعیم بشیر چوہدری سے) گھریلو جھگڑوں اور شوہر کی مبینہ مارپیٹ سے تنگ آکر 21 سالہ خاتون نے پنکھے سے لٹک کر خوکشی کرلی ۔ تھانہ کوٹ سبزل کی حدود چک نمبر 197 پی کے رہائشی 21 سالہ (پ) کی شادی تین سال قبل اشفاق احمد سے ہوئی تھی۔خاتون نے آئے روز گھر میں جھگڑا اور مار پیٹ سے تنگ آکر پنکھے کے ساتھ لٹک کر خود کشی کرلی جبکہ لڑکی کے والدین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری بچی نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے اور اب خود کشی کا رنگ دیا جارہا ہے۔ پولیس فوری طور پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔