پولیس بھرتی کیلئےمردوخواتین امیدواروں کا دوڑکاامتحان

Muhammad Dastagir 25 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یارخان (نعیم بشیر چودھری سے) پولیس کانسٹیبلوں کی سیٹوں پر بھرتی کے لیے دوڑ کا امتحان ہوامرد و خواتین امیدوار شامل ہوئے۔ تفصیل کے مطابق ضلعی پولیس‘ ایس پی یو اور پی ایچ پی میں بھرتی کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام امیدوار صبح سویرے پولیس لائن پہنچے جنہیں پولیس کی بسوں نے دوڑ کے مقام تک پہنچایا اور واپس پولیس لائن پہنچایا۔ 26 فروری کوبقیہ ماندہ امیدواروں سے دوڑ کا امتحان لیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان اور ایس پی ارسلان نے دوڑ کے امتحان کے تمام مراحل کی نگرانی کی۔ ان کی مدد اور فرائض انجام دہی کے لیے ڈی ایس پی سٹی سرکل جاوید اختر جتوئی‘ ڈی ایس پی صدر رانا اکمل رسول نادر‘ اے ایس پی صادق آباد محمد آصف‘ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری محمد اصغر‘ ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران و اہلکاروں کے علاوہ کلیریکل سٹاف بھی موجود تھا۔