ووکیشنل ٹریننگ سے خواتین کوروزگارملے گا: ڈاکٹرسلیمان طاہر

Muhammad Dastagir 25 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چودھری سے)ووکیشنل ٹریننگ کے حوالے سے بنائی اشیا کی نمائش کا مقصد خواتین کے لیے روزگار کے مواقع پیداکرناہے۔اس سے ہم بے روزگاری کا خاتمہ کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹرسلیمان طاہر‘ منیجر ٹیوٹا روحیل گوہر‘ انجمن تاجران سے میاں عبدالسلام‘ بوٹا طاہر‘ منیبہ شاہد‘ منیجر ورکنگ وومن ڈویلپمنٹ انعم ملک‘ نوشین مرزا‘ خرّم منصور‘ مہک نجم‘فرحان عامر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جدید ترقی کے دور میں نئی نسل کے لیے بامقصد فنی تعلیم کا حصول نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے ۔ تقریب میں خواتین کے ہاتھوں سے ملبوسات و اشیاء نمائش کے لیے رکھی گئی تھی جنہیں حاضرین نے بیحد سراہا جو مختلف دیہاتوں سے آئی بچوں نے پیش کیے۔