حمزہ کے بعدشہبا زشریف بھی جلدرہاہونگے:نسرین ریاض

Muhammad Dastagir 25 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیرچودھری سے)پاکستان مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین کی ضلعی صدرمحترمہ نسرین ریاض نے کہاہے کہ حمزہ شہباز کی رہائی کے لیے ضمانت منظور ہونا حق سچ کی فتح اور نالائق حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔بہت جلد میاں شہباز شریف بھی رہا ہونے والے ہیں‘حمزہ شہباز سرخرو ہوگئے ہیں‘تحریک انصاف کی حکومت کا پراپیگنڈا عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے‘پاکستان کے حالات موجودہ حکومت کے کنٹرول سے باہرہوچکے ہیں‘ لوگ آج میاں نوازشریف اور شہباز شریف کے دور کو یاد کر رہے ہیں اور ان کی جلد واپسی کی دعائیں کر رہے ہیں۔بے روز گاری‘مہنگائی‘بد امنی‘بے سکونی اور پولیس گردی کا دور دورہ ہے جس کی وجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں۔