حمزہ شہباز کی رہائی حق، سچ کی فتح ہے:رانا شیر افگن

Muhammad Dastagir 25 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یارخان (نعیم بشیر سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے ضلعی صدر رانا شیر افگن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی رہائی حق اور سچ کی فتح اور انتقامی حکومت کے لئے نوشتہ دیوار ہے‘ ظلم جبر کا نظام زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا‘ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور کارکن ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں‘ حمزہ شہباز کیخلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے‘ عدم ثبوتوں پر عدالت نے رہائی دی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم حکومت کو ٹف ٹائم دے گی‘ عمران خان حکومت زبانی جمع خرچ کی پالیسی پر چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں ملک اور عوام کیلئے باتوں اور کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا‘ ملک میں اس وقت مہنگائی اور بے روزگاری کا راج ہے ہر طرف بھوک پیاس کے ڈیرے ہیں اور کسان‘مزدور‘ کاروباری طبقہ سمیت ہر شعبہ زندگی کا لوگ پریشان اور حکومت کو بدعائیں دے رہے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں پریشان حال عوام حکومت کو تخت سے اتار کر گھر بھیج دیں گے۔