ریسکیو1122،اعلیٰ کارکردگی پرکیش ایوارڈزکیلئے نامزدگی

Muhammad Dastagir 25 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یار خان (نعیم بشیرچودھری سے)ریجنل ایمرجنسی آفیسربہاول پورریجن ڈاکٹرعبدالستاربابر نے رحیم یارخان ریسکیوسٹیشن کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل رحمن کی طرف سے سالانہ بہترین کارکردگی دکھانے والے آپریشنل سٹاف کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا۔ضلع کی چاروں تحصیلوں سے ریسکیو1122کے تمام 5شعبوں سے ایک ایک ریسکیورکو سالانہ کیش ایوارڈ کے لیے نامزدکیا گیاہے جنہوں نے سال 2020ء کے دوران متعدد میجرحادثات کو ہینڈل کرتے ہوئے کٹھن اورمشکل ترین صورتحال کے باوجودپیشہ ورانہ صلاحتیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینکڑوں لوگوں کی جانوں اورمال کو محفوظ بنایا۔ ڈاکٹرعبدالستاربابرنے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل رحمن کی موجودگی میں تمام نامزد ریسکیورزسے باری باری انٹرویو کرتے ہوئے بڑے حادثات کو ڈیل کرنے کے حوالے سے تفصیلی سوالات کرتے ہوئے ان کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔