اینٹی کرپشن میں مقدمہ کے باوجودریٹائرڈٹیچر آزاد‘ متاثرین سراپااحتجاج بن گئے

Muhammad Dastagir 24 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیرچودھری سے)اینٹی کرپشن میں بدعنوانی کے مقدمہ کے باوجودریٹائرڈٹیچر آزاد‘ متاثرین سراپااحتجاج بن گئے تفصیل کے مطابق رکن پور کے رہائشی عبدالغفور‘ محمدخالد‘ غلام حسین ودیگر نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ رشیداحمد ریٹائر ٹیچر کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ نمبر 27/12درج ہے جس نے سکولوں میں کروڑوں روپے کاغبن کیااور تعلیم فروغ فنڈ ہڑپ کر گیا‘ بچوں کی زکوۃ کی رقم کرپشن کی نذرکی اور سکول کے درخت فروخت کرکے اثاثہ جات بنانے کے ساتھ بیٹے کو بیرون ملک ڈاکٹر بنانے بھیجا۔ ملزم نے بااثر ہونے کی وجہ سے مقدمہ بھی دبارکھاہے۔انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ملزم کیخلاف فوری انکوائری کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔