رحیم یارخان پولیس کو اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈائون کاحکم

Muhammad Dastagir 24 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیرچودھری سے) ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا ہے کہ مفرور اشتہاری مجرمان اور مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن کیا جائے‘ مقدمات کو بروقت اور میرٹ پر یکسو کریں‘ فرائض منصبی کو پیشہ ورانہ مہارتوں سے ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان شاہزیب کے ہمراہ ڈی ایس پی سٹی جاوید اختر جتوئی‘ ڈی ایس پی صدررانا اکمل رسول نادر‘ اے ایس پی صادق آباد محمد آصف‘ اے ایس پی خان پور محمد سلیم شاہ‘ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم چوہدری محمد اصغر‘ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری محمد اصغر‘ایس ایچ اوز اور ایس ایچ اوز اور تفیشی افسران سے ایک اہم میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پولیس کی کارکردگی بہتری کی جانب گامزن ہے جسے مزید نکھارنے کے لیے شب و روز محنت کی اشد ضرورت ہے۔ قبل ازیں ڈی پی او اسد سرفراز نے اپنے آفس کے احاطہ میں کھلی کچہری لگا کر عوامی شکایات کا ازالہ کیا۔ دریں اثناء انہوں نے آج 25 فروی کو پولیس کی اسامیوں کے امیدوار مر و خواتین کی ضلعی پولیس‘ ایس پی یو اور پی ایچ پی کے لیے ہونے والی دوڑ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران و اہلکاروں کو مفصل بریفنگ دی کہ کس طرح ٹریک پر ڈسپلن قائم رکھتے ہوئے اور دوڑ کا امتحان مکمل کیا جائے گا۔