روٹری کلب (جناح)خدمت کاسفرجاری رکھے گا،ثمینہ اشرف

Muhammad Dastagir 24 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر سے) روٹری کلب(جناح) کے تمام ممبران خدمت کے جذبہ سے سرشارہیں‘ ضرورت مند اورغریب خاندانوں کی خواتین کو ہنرمند بنانے کے لیے اس وقت دو سنٹر محمد پوریونین کونسل اور آدم صحابہ یونین کونسل میں کام کررہے جہاں خواتین کو فنی تعلیم کے ذریعے ہنرمند بنایا جارہا ہے تاکہ یہ خواتین عزت کے ساتھ اپنا روزگار کما سکیں۔ ان خیالات کااظہارروٹری کلب (جناح) کی سابق اسسٹنٹ گورنرمیڈم ثمینہ اشرف نے مسحق گھرانے کی خاتون کو روٹیرین جاوید رزاق کی جانب سے سلائی مشین کاعطیہ دینے کے موقع پرکیا۔میڈم ثمینہ اشرف نے کہاکہ روٹری کلب (جناح) نے ضلع بھر میں ووکیشنل ٹریننگ پروگرام بطور فلیگ شپ پراجیکٹ شروع کیا ہوا ہے جس میں لوگوں کو ہنرسکھا کرآگے لایا جارہاہے تاکہ یہ لوگ اپنی معاشرتی زندگی میں خوشحال ہوسکیں‘تمام روٹرین اس نیک کام میں اجتماعی طور پر اپنا حصہ ملاکر سلائی مشینیں فراہم کررہے ہیں اورخدمت کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رہیگا۔روٹری کلب (جناح) اپنی کامیابیوں کایہ سفر جاری رکھے گا اورخط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے گھرانوں کے ساتھ بھرپورتعاون کریگا تاکہ ملک میں غربت کا خاتمہ ہوسکے اورزیادہ سے زیادہ لوگ فنی تعلیم کے ذریعے ہنرمند بن سکیں۔ اس موقع پر روٹیرین جاوید رزاق نے ایک غریب گھرانے کی درخواست پر سلائی مشین عطیہ کی ۔