راجن پور،چوراہوں،پبلک مقامات پر مقدس اوراق کے لئے ڈبے لگانے کی ہدایت

Muhammad Dastagir 24 Feb, 2021 علاقائی

راجن پور( کلیم برار )مقدس اوراق کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔علماءکرام کو چاہئے کہ وہ مقدس اوراق کی حفاظت کے لئے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کریں۔سبزی منڈی،فاسٹ فوڈ شاپس اور دیگر دکانوں پر اردو اخبار کا بطور ردی استعمال ہرگز نہ کیا جائے۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے مقدس اوراق کی حفاظت بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے میونسپل کمیٹی کے چیف افسران کو ہدایت کی کہ مختلف چوراہوں اور پبلک مقامات پر مقدس اوراق ڈالنے کے لئے ڈبے لگائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے مقدس اوراق اکھٹے کرنے والی تنظیموں کی کار کردگی کو سراہا۔اس موقع پرضلع بھر کی میونسپل کمیٹیز کے چیف افسران نے بتایا کہ پبلک مقامات اور مختلف چوراہوں پر ڈبے لگا دیئے گئے ہیں ۔اور ضلع بھر میں چار مقامات پر مقدس اوراق کی حفاظت اور ان کو محفوظ کرنے کے لئے قرآن محل بنائے جا رہے ہیں۔