تحریک انصاف ویلفیئرونگ کے ضلعی صدر راناجاوید خان کی والدہ انتقال کرگئیں

Muhammad Dastagir 24 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر سے)پاکستان تحریک انصاف ویلفیئرونگ کے ضلعی صدر رانا محمدجاوید خان کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں‘ مرحومہ کو دل کی تکلیف کے باعث شیخ زید ہسپتال میں داخل کرایا گیا مگروہ جانبر نہ ہوسکیں اوراپنے خالق حقیقی سے جاملیں‘ مرحومہ کی نمازہ جنازہ چک نمبر85پی ابائی قبرستان میں اداکی گئی‘ نماز جنازہ خطیب جامع مسجد قاری عبدالواحد نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ‘ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر زکواۃ چوہدری محمدشفیق‘ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر وسابق وفاقی وزیرمملکت امور داخلہ چوہدری ظفراقبال وڑائچ‘ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء میاں عامرشہباز‘چوہدری غلام غوث‘چوہدری عمر فرید‘ اسسٹنٹ کمشنر رانا ریاست علی‘ڈی ایس پی اسپیشل برانچ راناظفرمحمود خاں‘ پی ٹی آئی لیبر ونگ جنوبی پنجاب کے صدر رانا مسعود مجید خان‘انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر چوہدری انواراحمد نجمی‘معروف صنعت کار چوہدری فقیر حسین‘ چوہدری ممتاز حسین‘ چوہدری تنویراحمد‘چوہدری محمد طاہرسمیت سرکاری افسران‘ وکلاء‘ ڈاکٹرز‘تاجران اورعمائدین علاقہ سمیت ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور سوگوار رانا محمد جاوید خاں‘ رانا صائم جاوید خاں سے اظہار افسوس کیا اور صبروجمیل کی دعاء کی۔مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کل بروز جمعہ جامع مسجد چک 85پی میں ٹھیک 9بجے دعاہوگی۔