پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام،رجسٹریشن تاریخ میں اضافہ

Muhammad Dastagir 23 Feb, 2021 علاقائی

راجن پور( کلیم برار ایڈووکیٹ )پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ 2021“پروگرام کے لیے ضلع راجن پور میں رجسٹریشن کی تاریخ بڑھا دی گئی ہے ۔ خواہشمند افراد اپنی رجسٹریشن 02 مارچ تک کرا سکتے ہیں۔یہ باتیں ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹ کونسل ڈیرہ غازی خان نعیم اللہ نے ایک ملاقات کے دوران بتائیں۔ضلع راجن پور میں آرٹ کونسل کی جانب سے مقابلہ جات 3اور 4مارچ کو منعقد کرائے جائیں گے ۔تمام مقابلہ جات گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ” پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ 2021“ پروگرام سے نوجوانوں کی صلاحیتیں مزید نکھر کے سامنے آئیں گی۔ اس پروگرام کی زیادہ سے زیادہ آگاہی مہم چلائی جائے۔ضلعی سطح پر گائیکی ،میوزیکل انسٹرومنٹ،شاعری،افسانہ نویسی اور فائن آرٹ کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے۔