محکمہ تعلیم راجن پور،طلبہ کیلئے "روشنی" ای میگزین شروع کرنے کی تیاری

Muhammad Dastagir 23 Feb, 2021 علاقائی

راجن پور(کلیم برار )طالب علموں میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ادبی سرگرمیوں میں مصروف کیا جائے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی روشنی ای میگزین کا آغاز کر رہی ہے ۔یہ باتیں چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم راجن پورملک مسعود ندیم نے روشنی ای میگزین انتظامیہ کے خصوصی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے سکول سربراہان کو ہدایات کی جاتی ہے کہ روشنی ای میگزین کو کامیاب بنانے کے لئے اساتذہ کرام اور طلبا ہر ماہ کی 10 تاریخ تک بذریعہ واٹس ایپ چیف کوآرڈینیٹرکو ارسال کیا کریں۔ اس سلسلے میں چوہدری محمد نواز چیف کوآرڈنیٹرتمام سربراہان ادارہ سے رابطہ رکھیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر کی سکولز لائبریریز کو فعال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ضلع بھر کے ہائی سکولز میں لٹریری سوسائٹیز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے کوآرڈنیٹرز سید مشتاق رضوی راجن پور، محمد شفیق ساجد جام پور اور میڈم آسیہ فدا روجھان سے جبکہ فوکل پرسن میڈم نگہت جاوید نے اور معاون کوآرڈنیٹر شبیر شاہد مہروی اور حافظ کامران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ راجن پور سے جاری ہونے والا روشنی ای میگزین ان شاءاللہ مثالی میگزین ہوگا۔