اہم خبریں

وہاڑی کے 1400پرائیویٹ سکولز کوای لائسنس دینے کا فیصلہ

Muhammad Dastagir 23 Feb, 2021 علاقائی

ملتان:ضلع وہاڑی کے 1400پرائیویٹ سکولز کا ڈیٹا آن لائن اور ای لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس ضمن میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول وہاڑی میں سیل قائم کر دیا گیا، سی ای او ایجوکیشن وہاڑی، محمد صہیب عمران نے بتایا کہ پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کو بھی آن لائن کیا جارہاہے جس کے لئے پہلے مرحلہ میں ایسے سکولز جو پہلے سے رجسٹرڈ تھے ان کا ڈیٹا چیف سی ای او آفس ایجوکیشن سے اپ لوڈ کیا گیا اور اب یکم مارچ 2021تک پرائیویٹ سکولز کو بھی یہ اختیار دیا گیا ہے کہ اگر پہلے سے رجسٹرڈ کسی سکول کا ڈیٹا پہلے کسی وجہ سے آن لائن نہیں کیا جا سکا تو اب سکول مالکان خود اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔