اہم خبریں

:ایف آئی اے کانادرادفتر پر چھاپہ،3 افراد کو حراست میں لے لیا

Muhammad Dastagir 23 Feb, 2021 علاقائی

ملتان :ایف آئی اے کی کارروائی، نادرا بوسن روڈ دفتر پر چھاپہ مار کر 3 افراد کو حراست میں لے لیا ،ملزمان میں علی حمزہ اور جہانگیر سمیت تین افراد شامل ہیں، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے نادرا کی تصدیقی فارم پر جعلی مہریں لگائی ہیں ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی اے ٹیم کا کہنا ہے کہ معاملے کے اندر نادرا کے اہلکار ملوث ہیں یا نہیں اس بات کا فیصلہ تفتیش کے بعد کیا جائے گا ۔