ملتان:معطل رکن صوبائی اسمبلی سلمان نعیم کا فیس بک پیج ہیک ہو گیا،بتایا جاتا ہے کہ ہیکر کی جانب سے فالوورز سے مختلف رقوم کا مطالبہ کیا گیا ، سلمان نعیم کی جانب سے فیس بک پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کر کے مسئلے بارے آگاہ کر دیا ہے ، صارفین ہیکر کے جھانسے میں نہ آئیں۔