اہم خبریں

ملتان میں مندرکی تعمیرکیخلاف مذہبی جماعتوں کااحتجاج جاری

Muhammad Dastagir 23 Feb, 2021 علاقائی

ملتان:سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام گودڑی چوک پر دربارحضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی سے متصل مندر کی تعمیرکے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ سنی تحریک پنجاب کے سینئر نائب صدر مرزا محمد ارشد القادری، تحریک لبیک ملتان کے ضلعی امیرعلامہ یونس قادری،جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ پیرشفیق اللہ البدری،جےیوپی کے ضلعی صدرعلامہ اسداللہ حیدررضوی،سنی تحریک علماء بورڈ کے رہنماء علامہ غلام یسین رضوی،علامہ سلیمان سعیدی، ملتان کے سٹی صدرعلامہ سعید اختر قادری،نائب سٹی صدر رانا غلام مرتضٰی نے مطالبہ کیا کہ مندر کی تعمیر روکی جائے۔