ڈیلی ویجز ملازمین سے اظہاریک جہتی،صوبائی وزیرِ کھیل زکریا یونیورسٹی پہنچ گئے

Muhammad Dastagir 20 Feb, 2021 علاقائی

ملتان :صوبائی وزیرِ کھیل رائے تیمور بھٹی ڈیلی ویجز ملازمین سے اظہار یک جہتی کے لئے زکریا یونیورسٹی پہنچ گئے، انہوں نے ایمپلائز یونین کے صدر ملک صفدر حسین رانا مدثر اوردیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اور انہیں اپنی پوری حمایت کا یقین دلایا ،انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ،جب سینڈیکیٹ نے ان کو مستقل کردیا ہے تو کسی عناصر کو اس راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے تک ان ملازمین کو لیٹر جاری کرائے جائیں گے اس سلسلے میں اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کیا جائے گا ۔