"مہنگائی سے خودکشیوں کے رجحان میں اضافہ"

urduwebnews 04 Dec, 2021 علاقائی

ملتان (اردو ویب نیوز)مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی صدر روبینہ خلیل جنرل سیکرٹری و سابق رکن پنجاب اسمبلی خوالہ امجد سیکرٹری اطلاعات مدیحہ شیخ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں ۔آئے دن بجلی پٹرول اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہیں جس کی وجہ سے خودکشیوں کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے سٹاک مارکیٹ کا کریش ہونا.. روپے کی دن بدن بے قدری حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے پاکستانی عوام مسلم لیگ ن کے دور کو یاد کر رہے ہیں تینوں رہنماؤں نے کہا کہ لاہور اور خانیوال کے ضمنی الیکشن میں بڑی لیڈ سے مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی۔