پٹر لنگ پولیس اہلکاروں کی فائر پریکٹس

urduwebnews 04 Dec, 2021 علاقائی

ملتان (اردو ویب نیوز) ترجمان پٹرولنگ پولیس ضلع ملتان کے مطابق شاہد حنیف ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول پنجاب ریاض نذیر گارا ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول پنجاب کے حکم ،ایس پی، پی ایچ پی ملتان ریجن ہما نصیب کی ہدایت پر ڈی ایس پی پی ایچ پی ضلع ملتان عبد الرحیم خان لغاری نے اپنی زیر نگرانی پی ایچ پی ضلع ملتان کے تمام افسران اور ملازمان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کونکھارنے کے لئے سالانہ فائر پریکٹس فائرنگ رینج متی تل پولیس لائنزمیں کروائی ۔فائر پریکٹس کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ سالانہ فائر پریکٹس میں ضلع ملتان کے تمام افسران و ملازمان نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا اور ملک و ملت کی حفاظت کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ۔