مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو حالات بے قابو ہوجائیں گے:جمشید دستی

urduwebnews 27 Oct, 2021 علاقائی

ملتان (اردو ویب نیوز ) عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں خالق پورہ نزد کھاد فیکٹری پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں مولانا ڈاکٹر سلیمان (سیالکوٹ)جمشددستی۔ معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری،ڈاکٹر عبد الرشید شیخ، مفتی نظام دین، رانا سلطان محمود، میاں مخدوم فخر عباس، غلام عباس بھابھہ، اظفر علی سمرا، محمد عمران قادری، ڈاکٹر رمضان، ڈاکٹر ندیم چوہدری نے بھی خطاب کیا۔ مولانا ڈاکٹر سلیمان سیالکوٹ،معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری، ڈاکٹر عبد الرشید شیخ، مفتی نظام دین نے کہا کہ دین سے دوری کی وجہ سے آج ہم مشکلات ومصائب کا شکار ہیں اسی لئے تعلیمات نبوی ؐ پر مکمل طور پر عمل پیرا ہوا جائے تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہواس موقع پر عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران بائیس کروڑ سے زائد غریب قوم کا جو حال ہوا ہے ایسے حالات تو آمریت کے دور میں بھی پیدا نہیں ہوئے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہو کر رہ گیا کاروبار زندگی تباہ ہو گئے سفید پوش طبقہ کے گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچ گئی پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں نئی نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے اگر بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو حالات بے قابو ہوجائیں گے جنہیں پھر سنبھالنا مشکل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی عوام کش پالیسیوں کے نتیجے میں غریب عوام خودکشیوں اور خودسوزیوں پر مجبور ہو رہے ہیں لیکن ایوانوں میں بیٹھے مقتدر طبقہ کو اس کی کوئی پروا نہیں ہے۔