گلگشت ویلفیئر آرگنائزیشن کا اجلاس،کیپٹن (ر)محمد عثمان یونس کو ملکی خدمات پر سول ایوارڈ دینے کا مطالبہ

urduwebnews 22 Oct, 2021 علاقائی

ملتان (اردو ویب نیوز )گلگشت ویلفیئر آرگنائزیشن کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت صدر گلگشت ویلفیئر آرگنائزیشن اظہار عباسی ہوا. اجلاس میں جنرل سیکرٹری حافظ عثمان نے کارکردگی رپورٹ پیش کی. اس موقع پر مقررین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگشت کالونی کے رہائشی اور کمشز لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس نے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرا کر بڑی آبادی رکھنے والے لاہور ڈویژن کو وبا سے محفوظ کیا اس سے قبل کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس نے بطور صوبائی سیکرٹری ہیلتھ کے 12کروڑ کے صوبے میں کرونا وبا کے خلاف بھر پور اقدامات کیے اور ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل در آمد کرایا جس کی بدولت صوبے میں آبادی کے لحاظ سے کم کیسز ہوئے شرکاء نے قرارداد منظور کی جس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ سینئر بیوروکریٹ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس کو ملکی خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈ سے نوازا جائے. اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم کے گلگشت کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن اور جلال مسجد پارک. لیڈیز پارک اور گول باغ پارک کی تزئین و آرائش کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہااور امید ظاہر کی گئی کہ گلگشت کالونی کی تعمیروترقی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے اجلاس میں وائس چیئرمین شیخ ناصر محمود, ظفر حسنین, سابق کونسلر طاہر خاکسار, معظم شاہ, سکندر شاہ,ارشد بھٹی, عامر بوسن,امتیاز عباسی.. افتخار عباسی. ارسلان ہاشمی سمیت ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔