ہاؤسنگ کالونیوں میں فراڈکی شکایات،ہائیکورٹ میں سماعت

Muhammad Dastagir 19 Feb, 2021 علاقائی

ملتان:لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ججز مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ اور مسٹر جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ہاؤسنگ کالونیوں میں موجود پلاٹوں کو مختلف جگہوں پر فروخت کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب زاہد اختر زمان،ڈی جی ایم ڈی آغا محمد علی اور سیکرٹری ھاوسنگ عدالتی حکم پر پیش ہوئے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں موجود پلاٹوں کو بار بار کئی جگہوں پر فروخت کیا گیا۔ اشتہار کے مطابق سہولیات نہیں دی گئیں۔توکل ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کے منیجر اعتزاز الحق نیب کی حراست میں ہیں۔ عدالت عالیہ نے آئندہ سماعت 25 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔