ایمرسن کالج کی حیثیت بدلنے پرتعلیمی حلقوں کاشدیدردعمل سامنے آگیا

Muhammad Dastagir 19 Feb, 2021 علاقائی

ملتان:کالج یونٹ و متحدہ ایکشن کمیٹی ایمرسن کالج ملتان کے اساتذہ نے تدریسی بائیکاٹ کیا، ریلی نکالی اور کالج گیٹ پر علامتی دھرنا دیا گیا جس سےپروفیسر طارق بلوچ ،پروفیسر شاھد مسعود،پروفیسر اسلم فاروقی ،پروفیسر شکیل صدیقی، پروفیسر حماد بخاری،پروفیسر غنی نیازی،پروفیسر صغیر احمد ودیگر نے خطاب کیا اور یونیورسٹی بنانے کی آڑ میں ایمرسن کالج کے خاتمے کی شدید مذمت کی گئی،فرد واحد کو نوازنے کے لیے جلد بازی میں اٹھاے گئے اس اقدام کے خلاف مزاحمت کا اعادہ کیا گیا، اجلاس میں انتظامیہ کی جانب سے دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور رقبہ کی بنیاد پر سائنس کالج اور 6 نمبر گرلز کالج کو بھی یونیورسٹی کا حصہ بنانے کی خبروں کی شدید مذمت کی گئی، احتجاج جاری رکھنےاور احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے کا عزم کیابھی کیا گیا، آج بروز جمعہ کو بھی احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، اجلاس میں شرکا نے گورنمنٹ ایمرسن کالج کی حیثیت کو بحال نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے اور اس میں شدت لانے پہ اتفاق کیا گیا ، آج احتجاجی مظاہرے میں مرکزی صدر پپلا پنجاب ڈاکٹر طارق کلیم احتجاجی مظاہرے اور ریلی کی قیادت کریں گے۔