حمزہ شہباز سے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مدیحہ شیخ کی ملاقات،لیگی رہنما نے کارکردگی کو سراہا

urduwebnews 05 Oct, 2021 علاقائی

ملتان (اردو ویب نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز سے مسلم لیگ ن کی ضلعی سیکرٹری اطلاعات مدیحہ شیخ نے ملاقات کی۔اس موقع پر پارٹی امور پر بات چیت ہوئی۔ میاں حمزہ شہباز نے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کسی صورت قبول نہیں ہے۔ آئین کے تحت نئے چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے اپوزیشن سے مشاورت کرنا ہوتی ہے جو ابھی تک حکمرانوں نے نہیں کی,الیکشن اصطلاحات پر بھی حکومت کسی طرح سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے۔ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے لیکن نیازی سرکار سب اچھا کا راگ الاپ رہی ہے۔ اس موقع پر مدیحہ شیخ نے مسلم لیگ ن ضلع ملتان شعبہ خواتین کی کارکردگی رپورٹ دی۔ میاں حمزہ شہباز نے مدیجہ شیخ کی پارٹی خدمات کو سراہا۔