مدثر راجہ اور مدنی خلیل کی جانب سے حمزہ شہباز کے اعزاز میں تقریب

urduwebnews 05 Oct, 2021 علاقائی

ملتان(اردو ویب نیوز)مرچنٹ ایسوسی ایشن غلہ منڈی ملتان کے صدرمدثر راجہ اور لیگی رہنما مدنی خلیل کی جانب سے اپوریشن لیڈر پنجاب اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز کا شاندار استقبال کیا گیا۔اس موقع پر سابق ایم پی اے محمد علی کھوکھر امیدوارایم پی اے اختر عالم قریشی ودیگر نے ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کی جبکہ اپوریشن لیڈر پنجاب اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہا جلد دوسرا دورہ جنوبی پنجاب کا کروں گا۔جنوبی پنجاب کے لوگوں نے مجھے بڑی عزت دی۔ سب کا شکرگزار ہوں ۔عمران خان نیازی کے دعوؤں نے عوام کو پریشان کردیا۔اب عوام اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ساری معیشت تباہ و برباد کردی ہے ۔اب آنے والے الیکشن کو چوری نہیں ہونے دیں گے۔عوام صرف مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں خوشحال ہونگے۔ ورکرز میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آخرمیں اخترعالم قریشی کی ٹیم کاشاندار استقبال کرنے پر شکریہ اداکیا۔