انجمن تاجران گول پلاٹ ممتاز آباد کے نومنتخب صدرشیخ طاہرکی عہدیداروں کے ہمراہ ریلی،تاجروں کا شکریہ

urduwebnews 27 Sep, 2021 علاقائی

ملتان (اردو ویب نیوز)انجمن تاجران گول پلاٹ ممتاز آباد کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے نومنتخب صدرشیخ طاہرکی قیادت میں عہدیداران کے ہمراہ ریلی نکالی گئی جس میں تمام دکاندارووٹرزکاشکریہ اداکیا گیا۔تاجروں نے صدرشیخ طاہراور عہدیداران کاشاندار استقبال کیا۔اس موقع پر نومنتخب صدر شیخ طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاجروں کی فلاح وبہبود کے لئے دن رات کوشاں رہے گے۔ان کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ تاجروں کے مسائل حل کرنے کو ترجیح دوں گا۔ تاجروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ہمارا جینا مرنا مرناانجمن تاجران کے ساتھ ہے۔اس موقع پر سینئرنائب صدرراحیل انور،جنرل سیکرٹری اسلم صدیقی،مدثر اعجاز،مہر ناصر سیال،جمشید وقاص ارائیں،شیخ سلیم،شہباز ڈوگراور حاجی محمد نوازبھی موجود تھے۔ مدثر اعجاز،جمشید وقاص ارائیں،شیخ سلیم،مرزا فرقان غل،شہباز ڈوگر کی طرف سے مٹھائی تقسیم اور آتش بازی کی گئی۔