آئی ایل او اور پاکستان نیشنل ٹیکسٹائل لیدر گارمنٹس اینڈ جنرل ورکر زفیڈریشن کے زیراہتمام تقریب

urduwebnews 27 Sep, 2021 علاقائی

ملتان(اردو ویب نیوز)عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او)یورپی یونین اور پاکستان نیشنل ٹیکسٹائل لیدر گارمنٹس اینڈ جنرل ورکر زفیڈریشن کے زیراہتمام ایک روزہ مانیڑنگ اینڈایوالوشن پروگرام بعنوان کپاس چنائی عورتو ں کی صحت و حفاظت چائلڈ لیبر کے خاتمہ اور فورسڈ لیبر کے خاتمہ پر خانیوال میں تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں ڈاکٹر فیصل اقبال نیشنل پروجیکٹ کوارڈینیٹر صاف کاٹن آئی ایل او مس فریدہ ظہیر جنرل سیکرٹری پی این ٹی ایل جی ڈبلیو ایف محمد امین ریسرچر افتخاراحمدکوارڈنیٹر ڈاکٹر شعبان،میڈیم شبانہ۔خالد جٹ۔مہر اسحاق ودیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تلاوت کامران اور نعت شریف عمر حیات قادری نے اداکی۔ آخر میں خواتین میں انعامات تقسیم کئے گئے۔