سوشل سیکورٹی ہسپتالوں میں سہولیات فراہمی یقینی بنانے کی خوشخبری

urduwebnews 25 Sep, 2021 علاقائی

ملتان (اردو ویب نیوز)سیکرٹری لیبر ہیومن ریسورس لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ تمام سوشل سیکورٹی ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ مریضوں کو ادویات کی مناسب فراہمی اور دیگر بھی سہولیات تک رسائی کو آسانی بنائیں گے ۔ ہسپتال عملہ انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کریں گے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار خواجہ فرید سوشل سیکورٹی ہسپتال کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ملک سمیع اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری لیبر نے مزید کہا کہ پنجاب اور خاص طور پر پسماندہ علاقوں میں موجود سوشل سیکورٹی کے ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا ۔ ہسپتالوں کے آءوٹ ڈور اور ادویات کی فراہمی کے شعبہ جات کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ ملازمین اور مزدورں کے حقوق کی فراہمی کے لیے تما م وسائل بروئے کار لائے گے ۔ اچانک دورہ سے بہت مسائل کا علم ہوا ۔ جسے جلد حل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ مریضوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ عوامی رابطہ مہم کے ذریعے عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ اس موقع پر سیکرٹری لیبر نے عوام سے گفتگوں کی اور ان کے مسائل سنے تمام شعبہ جات کا دورہ کیا اور احکامات جاری کیے ۔