ن لیگ یوتھ ونگ کی قیادت کے مبینہ غلط فیصلوں کیخلاف احتجاجی ریلی

urduwebnews 11 Sep, 2021 علاقائی

ملتان(سہیل قریشی سے )پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے یوتھ ونگ ورکرز ملتان کے غلط فیصلوں کے خلاف بھرپوراحتجاج ریلی نکالی،ریلی میں کشف خان،رانا شکیل تاج، دیگر کا رکنوں نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں جو کمیٹی یوتھ ونگ کے حوالہ سے بنی تھی اس کمیٹی کے خلاف فیصلے ہوئےہیں جو کہ غلط ہے جب کمیٹی نے کام کرنا تھا پھر اوپر سے فیصلے کیوں ہوئے،اگر پیرا شوٹر لانے تھے تو کمیٹی نہ بناتے،ورکروں کا حق ورکروں کو ملنا چائیے،برے وقت میں ڈنڈے ہم نے کھائے ہیں اور پرچے ایف آر آئی ہم نے بھگتی ہیں، نوٹیفکیشن پیرا شوٹر کو دینا سرا سر زیادتی ہے۔ برائے مہربانی ورکوں کو حق دیا جائے۔