'جس نے آقاکریم کے گھرانے سے محبت کی وہ دونوں جہاں میں کامیاب ہوگیا'

urduwebnews 31 Aug, 2021 علاقائی

ملتان(سہیل قریشی سے)سیاسی و سماجی رہنما عبدالعزیز،محمد خالد،واجدعلی اور ملک ساجد حسین کے والدعبدالحفیظ مرحوم کی رسم چہلم کے موقع پر محمد اسلم جاوید سلیمی نے بیان میں کہا آقاکریم مصطفی ﷺٰ کی زندگی میں کسی شخص نے کوئی عیب نہیں دیکھا اس کی گواہی صحابہ کرام نے دی ہمارے پیارے نبیﷺ نے تمام انسانوں کی رہنمائی کی اوران کے درسے کوئی خالی نہیں گیا ۔جس نے آقاکریم کے گھرانے سے محبت کی وہ دونوں جہاں میں کامیاب ہوگیا۔ مزید کہا اولاد صدقہ جاریہ ہے اپنے والدین کے درجات کی بلندی کے لئے ایصال ثواب کیا کرو۔اس موقع پر ایم پی اے جاوید اختر انصاری،عبدالعزیز،وائس چیئرمین میاں سجاد حسین انصاری،سابق کو نسلر محمد یسین قیصر،ملک ساجد حسین،چوہدری سیف اللہ گجر،ارشد گجر،امجد مجیب بھٹی،خالد،واجد،محمد اسلم عبدالسلام،حاجی محمد اشرف، نیاز احمد،غلام رسول،محمد ابوبکر،بلال یاسین،شہبازمحمد رمضان نے شرکت کی جبکہ ختم شریف قاری عبدالسلام چشتی نے پڑھائی آخر میں محمد اسلم جاوید سلیمی نے خصوصی دعا کرائی۔