نیا پاکستان:لیہ میں 124 گھر بنانے کا فیصلہ

urduwebnews 31 Aug, 2021 علاقائی

ملتان(اردو ویب نیوز)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ لیہ میں وزیر اعظم پاکستان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ سیکم کے تحت 124گھر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گھر 5مرلہ پرمشتمل ہونگے۔ لوگوں کو آسان شرائط پر گھر فراہم کیلئے قرضے دیئے جائیں گے۔ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیئے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔ صاف پانی کی سکیموں کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اُنھوں نے ان خیا لات کا اظہار لیہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹس اور دیگر سکیموں کا جائز ہ لینے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فاٹا رانا جاوید اور دیگر متعلقہ آفسران بھی موجود تھے۔ لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا بھر پور اقدامات کر رہے ہیں۔ گھر بنانا آسان کام نہیں۔ یہ لمبا طریقہ کار ہے۔ لیکن اب گھر ملنا جلد شروع ہوجائیں گے۔ یہ غریب لوگوں کے لیئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ یہاں سائیٹ کو فائنل کر لیا گیا ہے۔ 50ایکڑ مزید جگہ حاصل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ پرائیویٹ ڈویولپر20فیصد ایریا عوام کے لیئے مختص کریں گے۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی سکیموں پر بھی کام کی رفتار کو تیز کیا جا رہا ہے۔ پہلے سے موجود سکیموں اور نئی سکیموں پر کام کیا جا رہا ہے۔ عوام کو صاف پانی کی فراہمی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھر پور اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ گھر اور پانی بنیادی اضافی ضروریات ہیں۔ جس کی فراہمی کے لیئے ادارہ پر عزم ہے۔