ملتان،گلزیب کالونی میں سیوریج لائن کے نام پرمکینوں سےہاتھ

Muhammad Dastagir 17 Feb, 2021 علاقائی

ملتان:گلزیب کالونی میں سیوریج کا 30سالہ مسئلہ برقرارہے۔واسا نے گلیوں میں 12انچ کی لائن ڈال دی۔مکینوں میں تشویش کی لہردوڑگئی۔بتایا گیا ہے کہ گلزیب کالونی میں 30سال بعد واسانے نئی سیوریج لائن ڈالنے کا منصوبہ شروع کیا۔24انچ کی لائن ڈالنے کی بجائے شروع میں18انچ لائن ڈالی اور پھر آگے جاکر12انچ کی لائن ڈال دی جبکہ مین پر 24انچ اور اندرکم از کم18انچ کی لائن ڈالنی چاہئیے تھی۔اہل علاقہ کے مطابق تقریباً30سال سے سیوریج کا مسئلہ چلا آرہا تھا۔آئے روز سیوریج لائن بلاک ہونے سے گٹر ابلنے کے باعث شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا تھا۔اب واسانے 24انچ کی سیوریج لائن ڈالنے کی بجائے 18انچ اور 12انچ کی لائن ڈال دی ہے جس کے باعث سیوریج کا مسئلہ جوں کا توں رہے گا‘ اگر کام کرنا ہی توتھا۔سڑکیں گلیاں اکھاڑنا تھیں تو اچھا کام تو کرتے۔ اس صورتحال میں شدیدتشویش ہے۔ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر اور کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیاجائے اور یہ مسئلہ حل کیاجائے۔