انجینئرزملک کی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں:نجیب ہارون

urduwebnews 31 Jul, 2021 علاقائی

ملتان(سہیل قریشی سے)پاکستان انجینئر نگ کونسل کے الیکشن میں کنسٹرکٹر ز ایسوسی ایشن پاکستان اور نیشنل انجینئر ز الائنس کی تقریب سے چیئر مین انجینئر نجیب ہارون نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے الیکشن ہر تین سال بعد منعقد کیئے جاتے ہیں کیونکہ آج کل پاکستان جن حالات سے گزررہا ہے اس میں انجینئرزفیلیئرزکا قبرستان بناہواہے جس میں ہم نے اپنی کارکردگی کو بروئے کارلاکر اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرکے پروان چڑھانا ہے۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخاب میں بھی نیشنل انجینئرز الائنس ان شاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ انجینئرز کے بغیر ملک کا دیوالیہ نکل جاتاہے ہر انجینئر میں خود مختاری ہونی چاہیئے،آج حکومت کی جانب سے22کروڑ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،انجینئرز ملک کا واحد طبقہ ہے جو ملک کی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،تقریب میں ڈاکٹر سمرین وائس چانسلر نصرت یونیورسٹی سندھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجینئرز ملک میں چھپی ہوئی محرومیوں کو دور کرکے ہر کام میرٹ کی بنیاد کو ترجیح دیتے ہوئے ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنے میں کارآمد ثابت ہوتے ہیں،آج ملک میں جاری ترقیاتی کام بغیر انجینئرز کے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتے ملک میں انجینئرز کو اصل مقام اصل کرکے درپیش مسائل کو درو کیاجاسکتا ہے۔پاکستان انجینئرنگ کونسل کے الیکشن میں کنسٹرکٹر ز ایسوسی ایشن پاکستان اور نیشنل انجینئرزالائنس کی تقریب میں چیرمین انجینئر نجیب ہارون،جواد گیلانی،نفاست رضا،ارشد میٹ شاہد رفیق،ڈاکٹر سمیرین،ہمایوں مسروراحمد،قاضی محمد اسد،عدنان ڈوگر، شہباز قریشی،ارسلان بھٹہ،انجیئرز ڈاکٹر منصور،سیدحسنات شاہ ودیگر شریک تھے۔