علی پور سادات:خاتون ڈیڑھ ماہ سے اغوا،مقدمہ درج نہ بازیابی ،پولیس کیخلاف مظاہرہ

urduwebnews 28 Jul, 2021 علاقائی

ملتان(اردو ویب نیوز)علی پور سادات کے مکینوں نے خاتون کو بازیاب نہ کرانے اور اغوا کامقدمہ درج نہ کرنے کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا.مظاہرین میں بشیر،مصطفی،رسول بخش،محمد بلال، ممتازحسین،مشتاق،زبیر خلیل وغیرہ نے احتجاج کے دوران بتایا کہ شمشاد عرف شادومائی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ رات گئے ملزمان عارف،آصف،اللہ بخش اور عائشہ مائی چادرچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی داخل ہوئے گھر میں موجود افراد کو ڈنڈوں،سوٹوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے ساتھ شمشاد عرف شادومائی کو اغوا کرکے لے گئے جس کی اطلاع متعلقہ پولیس سٹی جلالپور کو دی مگر پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں رہی اور شمشاد عرف شادومائی کو بازیاب کروانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دی،مظاہرین نے مزید کہا کہ متعلقہ پولیس نے ڈیڑھ ماہ گزرجانے کے باوجود ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیااور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی جاسکی،پولیس نے ملزمان سے بھاری رشوت لیکرچپ تان لی۔ الٹا ہمیں ہی ہراساں و پریشان کرنا معمول بنالیاہے،مظاہرین نے وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب،آرپی او سے مطالبہ کیاہے ہمارامقدمہ درج کیاجائے، شمشاد عرف شادومائی کو فوری طورملزمان سے بازیاب کرواکر قرار واقعی سزا دی جائے اور متعلقہ تھانہ میں تعینات راشی افسران کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لاکر ہمیں انصاف دلایا جائے۔