نیا پاکستان:ملتان میں جلد الاٹمنٹ شروع

urduwebnews 28 Jul, 2021 علاقائی

ملتان(اردو ویب نیوز)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہاہے کہ تمام سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ واٹر پلانٹس،سیوریج،صاف پانی اور پی ایچ اے کی جاری سکیموں کو فوری مکمل کیا جائے۔ جنوبی پنجاب میں صاف پانی کی سکیموں کو کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن کے ذریعے جلد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مہیا اور شفافیت کو مد مظر رکھ کر منصوبوں کو مکمل کیا جائے۔ اُنھوں نے ان خیا لات کا اظہار کمشنر آفس میں واسا، پی ایچ اے،ایم ڈی اے اور ہیلتھ انجینئرنگ کے آفیسران سے بریفنگ لینے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکلنیکل زاہد اقبال،منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال سمیت محکموں کے آفیسران موجود تھے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ گزشتہ سال سے جاری سکیموں پر کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ نئے مالی سال کی سکیموں کے ٹینڈر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔تمام سیکموں کے جلد ازجلد ٹینڈر کر کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ملتان شہر میں سیوریج کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اس سلسلے میں مربوط حکمت عملی کا تحت کام کریں گے۔ ایم ڈی اے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کاروائی کا آغاز کریں گا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سیکم کے تحت تمام مکانوں کی الا ٹمنٹ جلد شروع کی جائے گی۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ صاف پانی کی سکیموں کو سی بی اوز کے ذریعے چلائیں گے۔۔ کوئی بھی ترقیاتی کام اعوامی رابط مہم کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔ اس لیئے عوامی رابط مہم کو مزید موثر کر یں گے۔