ڈاکٹر محمد لطیف جوئیہ تحریک انصاف کے کنوینئر ملتان ڈویژن مقرر،قیادت کی مبارکباد

urduwebnews 18 Jul, 2021 علاقائی

ملتان(اردو ویب نیوز)معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور تحریک انصاف آئی کے انفارمیشن سیل کے انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹرمحمد لطیف جوئیہ کو انکی بہترین کارکردگی اور پارٹی خدمات کی بدولت تحریک انصاف کا کنوینئر ملتان ڈویژن مقرر کردیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے صوبائی وزیر ہیومن رائٹس،بین المذاہب ہم آہنگی واقلیتی امور پنجاب اعجازعالم آگسٹن،ترجمان پنجاب ڈیجیٹل اینڈسوشل میڈیا فیصل کھوکھر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پہلے سے زیادہ خود کو پارٹی کیلئے وقف کرنے کا اعلان کیا۔ڈاکٹرمحمد لطیف جوئیہ نے مزید کہا کہ اپنے قائد عمران خان کا پیغام ملک بھر کے نوجوانوں تک پہنچائیں گے۔عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔اس موقع پر تحریک انصاف کی قومی ،صوبائی،ڈویژنل اور مقامی قیادت نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔