راجن پور،ممکنہ ڈیزاسٹر سے نمٹنے کیلئےحکومت اور غیرسرکاری تنظیمیں تیار

urduwebnews 17 Jul, 2021 علاقائی

راجن پور ( کلیم برار سے )حکومت پنجاب کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری سماجی تنظیمیں بھی اپنا فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔لوکسٹ اور ہر قسم کے ڈیزاسٹر سے نبرد آزما ہونے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور سوشل تنظیمیں ہمہ وقت تیارہیں۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نےسماجی ورکرز کے وفد میں شامل ڈاکٹر مظفر سعید اور ڈاکٹر محمد یوسف علی و دیگر سے ملاقات کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو راجن پور ظہور حسین بھٹہ، تنزیل الرحمان علوی ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر،زراعت آفیسر محمد عارف اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع کے اندر ممکنہ ڈیزاسٹر کی صورت میں ضلعی انتظامیہ اور سماجی تنظیمیں مل کر ایمرجنسی رسپانس کریں گے۔