وارڈ نمبر 5سمیت پورے کنٹونمنٹ بورڈ کے مسائل حل کریں گے:ملک خانی

urduwebnews 16 Jul, 2021 علاقائی

ملتان(سہیل قریشی سے ) کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 5کے الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ملک خانی سمیت ملک رنگ علی اور ملک بلال خانی نے کہا کہ یہ علاقہ ہمارا گھر ہے اور گھر کے مسائل کے حل کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ہمیشہ کی طرح آپ لوگوں نے جب بھی مجھے کامیاب کیا میں نے آپ لوگو ن کی خدمت میں کوئی کسر نہیں رکھی آپ کے مسائل کو آپ کی دہلیز پر حل کیا اور اب بھی اپنی خدمت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے میرا بیٹاملک بلال خانی آپ کی اسی طرح خدمت کریگا۔منتخب ہونے کے بعد غریب کے بچوں کو نوکریاں دلوائیں گئے۔نہ صرف وارڈ نمبر 5بلکہ پورے کنٹونمنٹ بورڈ کے مسائل کو حل کریں گے اور آنے والے الیکشن میں مجھے امید ہے کہ ان شاء اللہ آپ لوگوں کی محبت مجھے مایوس نہیں کریگی ملک بلال خانی ان شاء اللہ آپ کی امیدوں پر پورا ترے گا۔تقریب میں ملک سلمان خانی، شیخ اسلام، سجاد بھٹی شریک تھے۔