نااہل حکومت نےغریب عوام کو جیتے جی مار دیا:مدیحہ شیخ

urduwebnews 16 Jul, 2021 علاقائی

ملتان ( اردو ویب نیوز )مسلم لیگ ن کی ضلعی سیکرٹری اطلاعات مدیحہ شیخ نے کہا کہ نااہل حکومت نے پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کو جیتے جی مار دیا ہے اب غریب خودکشی کرنے کے علاوہ اور کیا سوچ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی 3سالہ حکومت میں عوام نے ایک دن بھی سکھ کا سانس نہیں لیا۔ ایک دن بھی سکون کی نیند نہیں لی۔ہمارا نااہل وزیر اعظم عوام کو نہ گھبرانے کے مشورے دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن عوام کی طاقت سے آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیاب ہو گی۔